جمعیت علمائے اسلام کی آل پارٹیز کانفرنس میں ارسا ایکٹ کی ترمیم اور دریا سندھ پر مزید کینالوں کے منصوبوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔
آل پارٹیز کانفرنس کا ارسا ایکٹ میں ترمیم اور دریا سندھ پر نئے کینالوں کے منصوبے کو فوری روکنے کا مطالبہ دریائے سندھ پر مزید کینال بنانے کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کی آل پارٹیز کانفرنس مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں ارسا ایکٹ میں ترمیم اور دریا سندھ پر نئے کینالوں کے منصوبہ کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد
محمود سومرو نے کہا کہ ہماری جماعت سندھ دریا پر مزید کینال کی مخالفت کرے گی ہم نے سیاسی معاملات کو پس پشت ڈال کر صوبے کے حقوق کی آواز اٹھائی ہے، سندھ کے عوام، ان کی زمینوں اور روزگار کے مسئلے پر سب کو متفق ہونا چاہیے۔ اے پی سی کے اعلامیہ کے مطابق شرکا نے کہا کہ تھر کینال، رینی کینال، چولستان کینال،گریٹر تھر کینال،کچھی کینال، چشمہ رائٹ بینک کینال کے منصوبوں کو مسترد کرتے ہیں، آل پارٹیز کانفرنس ارسا ایکٹ میں ترمیم اور دریا سندھ پر نئے کینالوں کے منصوبہ کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ نئے کینال بنانے سے سندھ کی لاکھوں ایکڑ آباد زمینیں بنجر ہوں گی، نئے کینال بنانے سے چند کمپنیوں کو مالی فائدہ ہوگا مگر لاکھوں آبادگار اور ان سے جڑے 2 کروڑ لوگ بے روزگار ہوں گے، اعلامیہ کے مطابق حکومتی اقدام آئین پاکستان اور انسانی حقوق کے چارٹر کے بھی منافی ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ چند کمپنیز مضبوط کرنے اور صوبوں کو کمزور کرنے سے ملک مضبوط نہیں ہوگا۔ آل پارٹیز کانفرنس سمجھتی ہے کہ پانی کے تقسیم کے 1991 معاہدے کے تحت سندھ کے زمینداروں کو پانی نہیں مل رہا، کراچی سمیت کئی اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی قلت ہے، 1991کے پانی معاہدے کو تحفظات کے باوجود سندھ کے عوام نے قبول کیا تھا اس میں مزید اضافے کو مسترد کرتے ہیں
Aal Partiz Conference Sindh Indus River New Canals Arsa Act Water Distribution Economy Jobs Agriculture
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
جمعیت علمائے اسلام کی دریائے سندھ پر مزید کینال بنانے کیخلاف آل پارٹیز کانفرنسآل پارٹیز کانفرنس کا ارسا ایکٹ میں ترمیم اور دریا سندھ پر نئے کینالوں کے منصوبے کو فوری روکنے کا مطالبہ
Baca lebih lajut »
ارسا ایکٹ مسترد، سندھ کے پانی پر اپنی جان دیدیں گے: نثار کھوڑوسندھ کا مطالبہ ہے کہ کوٹری کے نیچے سے بہنے والا پانی طےکرکے دیا جائے، دو مزید کینال بنیں گے تو سندھ کے لیے پانی بچتا ہی نہیں: صدر پیپلز پارٹی سندھ
Baca lebih lajut »
دریائے سندھ کی کہانی‘ اسی کی زبانی !پاکستان دریائے سندھ کا بچہ ہے اسی طرح جیسے مصر دریائے نیل کا۔
Baca lebih lajut »
پاکستان اور یو ای اے جوجٹسو کے فروغ کیلئے ملکر کام کریں گےسندھ کے تعلیمی اداروں میں جوجٹسو کی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا، معاہدے پر دستخط
Baca lebih lajut »
دریائے سندھ پر کینال بنائی گئی تو دما دم مست قلندر ہوگا، رہنما پیپلزپارٹیعاجز دھامرا کی کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو، 27ویں آئینی ترمیم پر بھی بات چیت
Baca lebih lajut »
آکسفورڈ یونین میں’آزاد ریاست کشمیر‘ پر مباحثے کیخلاف ہندوتوا کے حامیوں کا احتجاجآکسفورڈ یونین میں’آزاد ریاست کشمیر‘ پر مباحثے کیخلاف ہندوتوا کے حامیوں کا احتجاج
Baca lebih lajut »