امریکی میڈیا نے قانون نافذ کرنے والے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ شخص کی عمر 58 برس ہے اور ان کا تعلق ہوائی سے ہے۔ اس شخص کی شناخت رائن ویزلی راؤتھ کے نام سے کی گئی ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انھیں گالف کورس کے قریب سے ایک اے کے 47 طرز کی بندوق، ایک سکوپ، دو بیگز اور ایک گو پرو کیمرا بھی ملا ہےقانون نافذ کرنے والے اداروں نے امریکی ریاست فلوریڈا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ’ممکنہ قاتلانہ حملے‘ کو ناکام بناتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ سیکرٹ سروس کے ایجنٹ کی فائرنگ کے بعد انھوں نے مشتبہ شخص کو جھاڑیوں سے نکل کر ایک سیاہ نسان کار میں بیٹھتے ہوئے دیکھا تھا۔ خیال رہے اس دو مہینے قبل بھی ٹرمپ پر بٹلر پنسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ایک حملہ ہوا تھا، جہاں گولی ان کے کان کو چھوتی ہوئی گزر گئی تھی۔سیکرٹ سروس نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی ہے کہ وہ ٹرمپ کے حوالے سے ایک واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
رواں برس نومبر میں امریکی صدارتی انتخاب میں نائب صدر کملا ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ٹرمپ کے دوسرے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اس واقعے کا ذمہ دار ’بائیں بازو کے پروپگینڈے‘ کو قرار دیا ہے۔امریکی میڈیا نے قانون نافذ کرنے والے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے خبر نشر کی ہے کہ مشتبہ شخص کی عمر 58 برس ہے اور ان کا تعلق ہوائی سے ہے۔بی بی سی ویریفائی نے اس نام سے بنائی گئی سوشل میڈیا پروفائلز ڈھونڈ لی ہیں۔ انھیں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ راؤتھ یوکرین جا کر روسی افواج سے لڑنے کے حامی ہیں۔
ماضی میں انھیں غیرقانوی اسلحہ رکھنے، گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے اور چوری شدہ اشیا رکھنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کانگریس کے ڈیموکریٹک رُکن جیسن کرو اور رپبلکن رُکن مائیک کیلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم شکر گزار ہیں کہ سابق صدر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن ہم سیاسی تشدد دیکھ کر تشویش زدہ بھی ہیں اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔‘
حملے کے بعد امریکی سابق فیڈرل پراسیکیوٹر جوزف مورینو نے بی بی سی کو بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ مشتبہ شخص تنہا تھا یا اسے کسی اور کی مدد بھی حاصل تھی۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیاامریکی ریاست پنسلوینیا کے جانس ٹاؤن میں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران سکیورٹی کی ناکامی کا واقعہ پیش آیا
Baca lebih lajut »
ٹرمپ نے کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے سے راہ فرار اختیار کر لیکملا ہیرس کے ساتھ مباحثے میں ٹرمپ اپنی باتوں پر قائم رہنے میں ناکام رہے تھے
Baca lebih lajut »
یہ واقعات میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہتھیار نہیں ڈالوں گا: فائرنگ واقعہ کے بعد ٹرمپ کا بیانٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب ہوئی،سابق صدر اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔
Baca lebih lajut »
اسرائیل ہمارے حملوں سے ہونیوالے نقصانات چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، حسن نصر اللہحسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے ہمارے آپریشن پر اثرانداز ہونے میں ناکام رہے۔
Baca lebih lajut »
کملا ہیرس کے خطاب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں احتجاجرائٹرز اور اپسوس کے انتخابی سروے میں کاملا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے
Baca lebih lajut »
بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، لیویز چیک پوسٹ سیلابی ریلے میں بہہ گئی، تاریخی ریلوے ٹنل تباہصوبے کے کئی اضلاع میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروسز اور بجلی کی سپلائی معطل ہے، حکام نے بالائی علاقوں میں لیویز وائرلیس سسٹم کےذریعے رابطوں کی کوشش کی
Baca lebih lajut »