روس کے جوہری ڈیفنس فورس کے سربراہ کو سکوٹر میں نصب بم سے ہلاک

WORLD NEWS Berita

روس کے جوہری ڈیفنس فورس کے سربراہ کو سکوٹر میں نصب بم سے ہلاک
RUSSIAUKRAINEWAR
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 67 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 51%
  • Publisher: 59%

یوکرین کی سکیورٹی سروس نے ماسکو میں روس کے جوہری ڈیفنس فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف کو ایک الیکٹرک سکوٹر میں نصب بم سے ہلاک کر دیا ہے۔

یوکرین کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ روس کی مسلح افواج کے ایک اعلیٰ عہدیدار جنرل اور ان کے اسسٹنٹ کو یوکرینی سکیورٹی سروس نے ماسکو میں ہلاک کر دیا ہے۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ نیوکلیئر، بائیولوجیکل، کیمیکل ڈیفینس افواج (این بی سی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف منگل کے روز ایک رہائشی عمارت کے باہر موجود تھے، جب ایک الیکٹرک سکوٹر میں نصب ایک دھماکہ خیز ڈیوائس پھٹ گئی۔ یوکرین کی سکیورٹی سروس (ایس بی یو) کے ذرائع نے ایگور کیریلوف پر جنگی جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ

کیا ہے کہ ایگور کیریلوف ہی اس کارروائی کا ’اصل ہدف‘ تھے۔ سوموار کے روز ایس بی یو نے ٹیلی گرام پر کہا تھا کہ کیریلوف ’ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے بڑے پیمانے پر استعمال کے ذمہ دار ہیں۔‘جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کے داخلی راستے کو شدید نقصان پہنچا۔ ان تصاویر میں دیواروں پر جلنے کے نشانات کے علاوہ دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی کھڑکیاں بھی اڑ گئیں۔اکتوبر میں برطانیہ نے کیریلوف پر یہ کہتے ہوئے پابندیاں عائد کی تھیں کہ انھوں نے یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی نگرانی کی تھی اور ’کریملن کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات میں اہم آلہ کار تھے۔‘ یوکرین کی سکیورٹی سروس کا دعویٰ ہے کہ جنرل کیریلوف کی قیادت میں روس نے 4800 سے زیادہ مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم ماسکو ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے ’دو اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ کھولا ہے جبکہ تفتیش کار، فرانزک ماہرین اور آپریشنل سروسز جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں۔‘ ’تفتیشی کارروائی اور تلاشی کا کام سر انجام دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد اس جرم کے حوالے سے تمام حالات کا تعین کرنا ہے۔‘ روس کی سرکاری نیوز ایجنسیوں کے مطابق جس دھماکہ خیز ڈیوائس سے 54 برس کے جنرل کیریلوف اور ان کے ساتھی کو مارا گیا، اس میں 300 گرام ٹی این ٹی کے برابر بارودی مواد نصب تھا۔ ان کے مطابق بم ماہرین اور کتوں کے ذریعے اردگرد کے علاقے کی تلاشی لی گئی اور کسی بھی قسم کا کوئی اور بارودی مواد نہیں ملا

Berita ini telah kami rangkum agar Anda dapat membacanya dengan cepat. Jika Anda tertarik dengan beritanya, Anda dapat membaca teks lengkapnya di sini. Baca lebih lajut:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

RUSSIA UKRAINE WAR BOMBING MILITARY DEFENSE

Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama

Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.

یوکرین کی سیکیورٹی سروس نے روس میں ایک جنرل کو ہلاک کر دیایوکرین کی سیکیورٹی سروس نے روس میں ایک جنرل کو ہلاک کر دیاایک یوکریینی ذریعہ کے مطابق، یوکرین کی سیکیورٹی سروس نے روس میں ایک اعلی درجہی جنرل اور اس کے کمisionر کو ہلاک کردیا ہے۔
Baca lebih lajut »

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری شروع کردیاسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری شروع کردیایران کو جوہری پروگرام آگے بڑھانے اور بم کے حصول سے روکنے کیلیے حملہ کیا جا سکتا ہے، اسرائیلی فضائیہ
Baca lebih lajut »

روس میں کیمیائی تحفظات کے سربراہ پر دھماکاروس میں کیمیائی تحفظات کے سربراہ پر دھماکاروس کے نیوکلیئر پروٹیکشن فورس کے سربراہ ایگور کیریلوف اور ان کے معاون کو دھماکا ہو گیا جس میں انہیں ہلاک کر دیا گیا۔ دھماکا ان کے گھر کے باہر ہوا جب وہ گھر سے باہر نکل رہے تھے۔ دھماکا خیز مواد کو ایک الیکٹرک اسکوٹر میں چھپا کر لایا گیا تھا۔ تاہم حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے، تاہم یہ یوکرائن کی عدالت میں لیفٹیننٹ جنرل ایگور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
Baca lebih lajut »

جوبائیڈن سبکدوشی سے قبل یوکرین کو حملوں کی اجازت دیکر امریکا کو جنگ میں دھکیل رہے ہیں؛ روسجوبائیڈن سبکدوشی سے قبل یوکرین کو حملوں کی اجازت دیکر امریکا کو جنگ میں دھکیل رہے ہیں؛ روسحملوں میں امریکی میزائلوں کے استعمال کی اجازت دینے سے امریکا خود کو جنگ میں براہ راست شامل کرلے گا، روس
Baca lebih lajut »

کلفٹن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں چار ڈاکو ہلاککلفٹن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں چار ڈاکو ہلاککراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے درمیان مبینہ مقابلے کے نتیجے میں چار ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عبدالستار، سیری چن، راج کمار اور نواب احمد سولنگی کے ناموں سے کی۔ ڈی آئی جی اسد رضا کے مطابق، ہلاک ہونے والے ملزمان دو ہفتے قبل ڈیفنس فیز 5 میں سیکیورٹی گارڈ سعید کو ڈکیتی کے دوران قتل کر کے 5 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔
Baca lebih lajut »

تیل کی قیمت میں کمی، مگر روس اور ایران سے تنگی کی وجہ سے قیمت میں اضافہ کا امکانتیل کی قیمت میں کمی، مگر روس اور ایران سے تنگی کی وجہ سے قیمت میں اضافہ کا امکانیوکرین اور روس کے درمیان بڑھتی ہوئی تنگی اور ایران کی نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں تنشن نے تیل کی قیمت میں کمی کو روک دیا ہے۔
Baca lebih lajut »



Render Time: 2025-02-22 12:32:50