وزیر اعظم کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس، بجلی چوروں سے 16 ارب روپے کی وصولی کی گئی، بریفنگ
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ بجلی چوروں سے 16 ارب روپے کی وصولی کی گئی ہے جبکہ تمام ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگراں وزیر تجارت نے بتایا کہ کونسل کی بدولت خلیج تعاون کونسل سے 14 سال بعد آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
اجلاس میں عوام کے وسیع تر مفاد اور ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے قومی ملکیت والی کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔ کمیٹی نے سرمایہ کاری کے مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ سرمایہ کاری کے لئےطے شدہ اہداف کے حصول کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا ہے، جی سی سی نے چودہ سال بعد پاکستان سے معاہدہ کیا، جس میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے، بہت جلد مختلف ملکوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری آنا شروع ہوجائے گی۔
وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ ’بجلی چوری روکنے کیلیے اقدامات جاری ہیں، گیس اور بجلی چوری روکنے کیلیے قانون سازی کی ضرورت ہے، بجلی چوری روکنے کیلیے اقدامات جاری رہیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی کمی پر قابو پانے کیلیے اقدامات شروع کردیے ہیں، ایل این جی کے دو کارگو آرہے ہیں جن سے گیس کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی جبکہ دسمبر تک گیس کی کمی کا مسئلہ بہت حد تک حل ہوجائے گا‘۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاریاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی ایپکس کمیٹی کا چھٹا اجلاس اسلام
Baca lebih lajut »
مستونگ دھماکا: سہولت کاری اور ملوث ہونے کے شبہ میں 8 افراد زیرِ حراستکوئٹہ : مستونگ دھماکے کی سہولت کاری اور ملوث ہونے کے شبہ میں آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا تاہم خود کش حملہ آور کا کوئی ڈیٹا موصول نہیں ہوا۔
Baca lebih lajut »
مستونگ دھماکا: سہولت کاری اور ملوث ہونے کے شبہ میں 8 افراد زیرِ حراستکوئٹہ : مستونگ دھماکے کی سہولت کاری اور ملوث ہونے کے شبہ میں آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا تاہم خود کش حملہ آور کا کوئی ڈیٹا موصول نہیں ہوا۔
Baca lebih lajut »
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ، کینیڈا سے 41 سفارتکار واپس بلانے کا مطالبہنئی دہلی : بھارت نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے معاملے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کے بجائے کینیڈا سے اکتالیس سفارتکار واپس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
Baca lebih lajut »