جنرل اسپتال کی چھت سے 22 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی

Indonesia Berita Berita

جنرل اسپتال کی چھت سے 22 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی
Indonesia Berita Terbaru,Indonesia Berita utama
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

لاہور: جنرل اسپتال میں 22 سالہ لڑکی نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی ، قصور کی رہائشی لڑکی 5روز سے گائنی وارڈ میں داخل تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے جنرل اسپتال کی چھت سے 22 سالہ لڑکی نے مبینہ طور چھلانگ لگا دی، پولیس نے بتایا کہ قصور کی رہائشی لڑکی 5روز سے گائنی وارڈ میں داخل تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی نے پہلی منزل کے واش روم سے نیچے چھلانگ لگائی ، لڑکی کو شدیدزخمی حالت میں فوری ایمرجنسی میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ خاتون کی چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کے واقعے پر ایم ایس جنرل اسپتال نے بتایا کہ قصور کی رہائشی خاتون نے نجی اسپتال میں سی سیکشن کرایا تھا اور سی سیکشن کے دوران خاتون کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

ایم ایس جنرل اسپتال کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال میں سی سیکشن کے بعد خاتون کی حالت خراب ہونے پر انھیں کو جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، خاتون نے گھریلو تنازع اور ذہنی دباوؤپر خودکشی کی کوشش کی۔ پرنسپل جنرل اسپتال پروفیسر ڈاکٹرفرید الظفر نے کہا ہے کہ واقعےکی تحقیقات کیلئے5 رکنی کمیٹی بنادی ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکشی کی کوشش لگتی ہے۔

Berita ini telah kami rangkum agar Anda dapat membacanya dengan cepat. Jika Anda tertarik dengan beritanya, Anda dapat membaca teks lengkapnya di sini. Baca lebih lajut:

arynewsud /  🏆 5. in PK

Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama



Render Time: 2025-02-28 20:34:07