لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بینائی متاثر کرنے والے ایوایسٹین انجکشن کی فروخت روکنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب میں آشوب چشم کی وبا اور ایواسٹین انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے واقعات کا جائزہ لیا گیا.
محسن نقوی نے انکوائری رپورٹ آنے تک انجکشن ا سٹاک مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ افرادکوفری علاج معالجہ فراہم کرے گی۔ نگراں وزیراعلیٰ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو متعلقہ کلینکس کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہرسطح پرآشوب چشم کی وباکےسدباب کیلئےاقدامات یقینی بنائےجائیں اور اسپتالوں میں علاج کیلئے تربیت یافتہ ڈاکٹرکی موجودگی یقینی بنائی جائے۔
Berita ini telah kami rangkum agar Anda dapat membacanya dengan cepat. Jika Anda tertarik dengan beritanya, Anda dapat membaca teks lengkapnya di sini. Baca lebih lajut: