’’ایلون مسک آپ کا پلیٹ فارم خرید کر اسے پوڈکاسٹ میں بدل دے گا‘‘: ویرداس
نیویارک میں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کی میزبانی کرنے والے پہلے بھارتی کامیڈین ویرداس نے شو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک پر طنزیہ تبصرہ کرکے سب کی توجہ اپنی جانب کرلی۔
ویر داس نے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کے پلیٹ فارم کا بخوبی استعمال کرتے ہوئے طنز و مزاح اور عالمی مشاہدات کا امتزاج پیش کیا اور ان کی حسِ مزاح سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت ٹیک بزنس ٹائیکون ایلون مسک بھی محفوظ نہ رہ سکے۔ بھارتی کامیڈین نے صدر ٹرمپ کی حکومت میں ایلون مسک کی ممکنہ شمولیت کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں امریکی ووٹروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ نے کسی ایسے شخص کو منتخب کیا ہے جو آپ کی رہنمائی کرے، تمام فیصلے کرے اور دنیا کا سب سے طاقتور شخص بنے۔ اور میرے خیال میں آپ نے اچھا انتخاب کیا ہے۔ بے شک وہ بے ترتیب باتیں کرتا ہے، لیکن وہ ذہین، کامیاب اور حیرت انگیز کاروباری شخص ہے، ایلون مسک ایک لیجنڈ ہے۔‘‘ایمی ایوارڈز کی میزبانی کے دوران ویر نے اپنا مزاحیہ تبصرہ جاری رکھتے ہوئے ٹیسلا کی سیلف...
ویر نے یہ مشورہ بھی دیا کہ ’’ایلون مسک کو خوش رکھیں۔ ٹھیک ہے؟ وہ آپ کا پلیٹ فارم خرید کر اسے پوڈکاسٹ میں بدل دے گا‘‘۔ یاد رہے کہ بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار ویر داس بین الا قوامی ایمی ایوارڈز کی میزبانی کرنے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ ویرداس نے بالی ووڈ فلموں ’’دہلی بیلی‘‘ اور ’’گو، گوا، گون‘‘ میں بہترین سپورٹنگ رول ادا کیے۔ جبکہ انھیں نیٹ فلیکس سیریز ’’لینڈنگ‘‘ میں ایمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔Nov 26, 2024 05:50 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
ٹرمپ نے ایلون مسک کو اپنی انتظامیہ میں اہم ذمہ داری سونپ دیایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے 119 ملین ڈالر خرچ کیے تھے
Baca lebih lajut »
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر ایلون مسک کی دولت میں کھربوں روپے کا اضافہڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 26.5 ارب ڈالرز (73 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا اضافہ ہوا۔
Baca lebih lajut »
کابینہ کی تشکیل میں ٹرمپ کی پھرتیاں؛ ایلون مسک سمیت اسرائیل نواز اور سرمایہ کار شاملڈونلڈ ٹرمپ کی نئی کابینہ کی تشکیل میں پھرتیاں؛ ایلون مسک اور فوکس نیوز کے اینکر بھی شامل
Baca lebih lajut »
الیکشن میں ٹرمپ کی جیت، مسک نے تصویر کے ساتھ پیغام جاری کردیاایلون مسک نے سوئنگ ریاستوں میں ڈونلد ٹرمپ کے لیے مہم بھی چلائی تھی
Baca lebih lajut »
ایلون مسک ایک بار پھر 300 ارب ڈالرز کے مالک دنیا کے واحد شخص بن گئےامریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں بہت تیزی سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
Baca lebih lajut »
رنگین مزاج ارب پتی پلے بوائے ٹرمپ نے 3 شادیاں کیں، درجنوں خواتین سے جنسی تعلق رہاڈونلڈ ٹرمپ پر 26خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات کا الزام لگا
Baca lebih lajut »