ٹرمپ کے امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل کمی
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی روپیہ جمعہ کو ابتدائی تجارت میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 5 پیسے گر کر 84.37 کی اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا۔مودی سرکار کی مالیاتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں اور اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد یہ صورت حال مزید گھمبیر ہوجائے گی۔
ماہرین کے نزدیک ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ غیر ملکی فنڈز کے مسلسل اخراج اور گھریلو ایکوئٹی میں خاموش رجحان کی وجہ ہے۔ دوسری جانب فاریکس ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی کا امریکی فیڈرل ریزرو کا حالیہ فیصلہ عالمی مالیاتی منظر نامے میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے عالمی منڈیوں پر اثر انداز ہونے سے کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ تیزی سے ہوا کرے گا۔خیال رہے کہ امریکا نے تازہ ترین مانیٹری پالیسی کے تحت اپنی بینچ مارک ریٹ کو 0.25 بیسس پوائنٹس سے کم کر کے 4.5 فیصد سے 4.75 فیصد کی ہدف کی حد تک پہنچا دیا۔express.pk
خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
اسرائیل کا ایران پر حملہ؛ نیتن یاہو کے اتحادی امریکی صدر کا بیان سامنے آگیااسرائیل کا ایران پر حملہ؛ نیتن یاہو کے اتحادی امریکی صدر کا بیان سامنے آگیا
Baca lebih lajut »
ٹرمپ کی فتح؛ بٹ کوائن کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئےٹرمپ کی فتح کی خبروں کے بعد بِٹ کوائن نے 75 ہزار ڈالر کی ریکارڈ سطح عبور کرتے ہوئے مارچ میں بنایا اپنا ریکارڈ توڑ ڈالا
Baca lebih lajut »
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی جاریانٹربینک میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 78پیسے کی سطح پر پہنچ گئی
Baca lebih lajut »
زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی پیش قدمی برقرارکاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 05پیسے کے اضافے سے 277روپے 83پیسے کی سطح پر بند ہوئے
Baca lebih lajut »
ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد اضافہکاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 06پیسے کے اضافے سے 277روپے 89پیسے کی سطح پر بند ہوئے
Baca lebih lajut »
ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی؛ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی برقرارکاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 05پیسے کے اضافے سے 277روپے 94پیسے کی سطح پر بند ہوئے
Baca lebih lajut »