امریکا میں کتے کی فروخت پر تنازع ؛ فائرنگ میں 3 افراد ہلاک

Indonesia Berita Berita

امریکا میں کتے کی فروخت پر تنازع ؛ فائرنگ میں 3 افراد ہلاک
Indonesia Berita Terbaru,Indonesia Berita utama
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 32 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 53%

فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 3 سالہ بچہ بھی شامل ہے

امریکی ریاست فلوریڈا میں کتے کی فروخت پر ہونے والے جھگڑے نے 3 افراد کی جانیں لے لیں جن میں 3 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بچے سمیت 5 افراد کتا خریدنے ایک لگژری اپارٹمنٹ کمپلیکس گئے تھے جس کے دوران کتا بیچنے اور خریدنے والے درمیان کسی بات پر نوک جھونک ہوگئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ سے فائرنگ کی آواز آئی اور وہاں سے دو افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جن میں سے ایک 3 سالہ بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب ریاست ورجینیا میں بھی فائرنگ کے ایک واقعے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس اب تک واقعے کی وجہ معلوم نہیں کرسکی اور نہ ملزمان کا سراغ مل سکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں اور ملک میں زیادہ تر ہلاکتیں بندوق سے ہوتی ہیں جس کی بنیادی وجہ اسلحہ کی فراوانی اور گینگ وار بھی ہے۔

Berita ini telah kami rangkum agar Anda dapat membacanya dengan cepat. Jika Anda tertarik dengan beritanya, Anda dapat membaca teks lengkapnya di sini. Baca lebih lajut:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama



Render Time: 2025-03-09 23:28:51