اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کا استعمال غیر شرعی قرار دے دیا

Indonesia Berita Berita

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کا استعمال غیر شرعی قرار دے دیا
Indonesia Berita Terbaru,Indonesia Berita utama
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 87 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 38%
  • Publisher: 53%

غیر قانونی مواد یا بلاک ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی جائے شرعاً ناجائز ہے، چیئرمین علامہ راغب نعیمی

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کونسل کے جاری کردہ بیان میں وی پی این کا استعمال غیر شرعی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کو شرعی لحاظ سے اختیار ہے کہ وہ برائی اور برائی تک رسائی کا سدباب کرے، غیر اخلاقی اور توہین آمیز مواد تک رسائی کو روکنے یا محدود کرنے کیلئے اقدامات کرنا شریعت سے ہم آہنگ ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے حوالے سے سفارشات پیش کی تھیں جن پر عمل درآمد احسن اقدام ہے، وی پی این کا استعمال اس نیت سے کہ غیر قانونی مواد یا بلاک ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی جائے تو یہ شرعاً ناجائز ہے، حکومت کا فرض ہے کہ ایسے ذرائع کے استعمال پر پابندی عائد کرے جو معاشرتی اقدار اور قانون کی پاس داری کو متاثر کرتے ہیں۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ وی پی این کا استعمال ممنوعہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے کیلئے کیا جاتا ہے جو حکومت کی طرف سے بلاک ہیں، وی پی این ایک تکنیکی ذریعہ ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی اصل شناخت اور مقام کو خفیہ رکھ سکتے ہیں، ''شریعت کے اصولوں کے مطابق کسی بھی عمل کے جواز یا عدم جواز کا دارومدار اس کے مقصد اور طریقے پر ہے''، وی پی این کے ذریعے آن لائن چوری بھی کی جاتی ہے اور چور کا سراغ بھی نہیں ملتا، وی پی این کا بلاک شدہ یا غیر قانونی مواد تک رسائی کیلئے استعمال کیا جانا اسلامی...

چیئرمین نے کہا ہے کہ وی پی این کا استعمال ''گناہ پر معاونت'' کے زمرے میں آتا ہے جو شریعت میں ممنوع ہے، ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنے ملک کے آئین و قانون کی پاسداری کرے بشرطیکہ وہ اسلامی اصولوں سے متصادم نہ ہوں، حکومت وقت کی جانب سے معاشرتی فائدے کے پیش نظر بلاک شدہ ویب سائٹ تک رسائی اسلامی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے اپنے شرعی بیان میں مزید کہا کہ ''اسلامی نظریاتی کونسل نے 3 مئی 2023ء کے اجلاس میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے حوالے سے سفارشات پیش کی تھیں'' سفارشات میں پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو سوشل میڈیا ویب سائٹس کی رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کا کہا تھا، اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس میں وی پی این کو بند کرنے کیلئے بلاتاخیر اقدامات کی سفارش بھی کی گئی تھی۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ...

Berita ini telah kami rangkum agar Anda dapat membacanya dengan cepat. Jika Anda tertarik dengan beritanya, Anda dapat membaca teks lengkapnya di sini. Baca lebih lajut:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama

Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.

پی ٹی اے نے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیےپی ٹی اے نے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیےغیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ اور غیرقانونی وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی ہوسکتی ہے: ذرائع
Baca lebih lajut »

ڈاکو شاہد لُنڈ کو کیسے مارا گیا، چچا نے ویڈیو جاری کرکے حقیقت بتادیڈاکو شاہد لُنڈ کو کیسے مارا گیا، چچا نے ویڈیو جاری کرکے حقیقت بتادیشاہد کے چچا نے ڈاکو راج کا ذمہ دار پولیس کو قرار دے دیا
Baca lebih lajut »

غزہ جنگ کے راز لیک؛ اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر اور ترجمان سمیت متعدد گرفتارغزہ جنگ کے راز لیک؛ اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر اور ترجمان سمیت متعدد گرفتاراسرائیلی اپوزیشن نے اسکینڈل کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دے دیا
Baca lebih lajut »

اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کا پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ غیرشرعی قرار دے دیااسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کا پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ غیرشرعی قرار دے دیاشوہرکے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پرپہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ غیرشرعی ہے: راغب نعیمی
Baca lebih lajut »

ابھیشیک بچن کی نئی فلم ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ کا ٹریلر جاریابھیشیک بچن کی نئی فلم ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ کا ٹریلر جاریفلم کے ٹریلر سے ہی مداحوں نے اسے ٹاپ فلاپ قرار دے دیا
Baca lebih lajut »

پاکستان میں غیرقانونی وی پی این استعمال کرنیوالوں کیلئے بُری خبرپاکستان میں غیرقانونی وی پی این استعمال کرنیوالوں کیلئے بُری خبروی پی این استعمال کر کے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں جبکہ اسے فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے: وزارت داخلہ
Baca lebih lajut »



Render Time: 2025-02-23 03:57:58